Dec ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • مدارس رجسٹریشن بل پر صدر پاکستان کے اعتراضات

پاکستان میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹی رجسٹریشن بل پر صدر آصف علی زرداری کے اعتراضات سامنے آ گئے۔

سحرنیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ پر آٹھ اعتراضات اٹھائے ہیں۔ صدر کے اعتراض میں کہا گیا کہ مدارس کی رجسٹریشن، سوسائٹی ایکٹ کے ذریعے شروع کر دی گئی تو قانون کی گرفت کم ہو سکتی ہے، پھر قانون کم اور من مانی زیادہ ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے ارکان اسمبلی کو تجویز دی ہے کہ مدارس سے متعلق بل بنانے کیلئےعالمی سطح کے معاملات کو مدنظر رکھا جائے، مدارس اگر سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہوں گے تو ایف اے ٹی ایف اور جی ایس پی سمیت دیگر پابندیوں کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان کے اعتراضات پر حکومت پاکستان نے غور شروع کر دیا ہے اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے مدارس سے متعلق بل کا درمیانی راستہ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ٹیگس