ایرانی میزائل توانائی کا موضوع قابل مذاکرات نہیں: ایرانی قائم مقام وزیر دفاع
ایران کے قائم مقام وزير دفاع نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی طاقت اور میزائل اور ڈرون توانائی قومی ریڈ لائنوں میں شامل ہے اور اس موضوع پر مذاکرات ہرگز نہیں ہوسکتے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزير دفاع جنرل سید مجید ابن الرضا نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ میزائل اور ڈرون توانائی قابل مذاکرات نہیں ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "میں نے پارلیمنٹ کے اقتصادی کمیشن کے اراکین سے ملاقات میں، جنگ رمضان اور اس میں حاصل ہونے والی کامیابیوں نیز اس کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی طاقت، میزائل اور ڈرون توانائی، قومی ریڈلائنوں میں شامل ہے، قابل مذاکرات نہيں ہے اور اس پر مذاکرات ہرگز نہیں ہو سکتے۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel