Jun ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: چین سے جدیدترین ہتھیاروں کی خریداری کا اعلان

پاکستان نے چین سے جدید ترین ہتھیاروں کی خریداری کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: موصولہ رپورٹوں کے مطابق ان ہتھیاروں میں جےتھرٹی فائیو اسٹیلتھ، کے جےفائیو ہنڈرڈ اواکس طیارے اور ایچ کیو نائینٹین میزائل شامل ہیں۔ جےتھرٹی فائیو اسٹیلتھ اپنی صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ کے جے فائیو ہنڈریڈ اواکس طیارے فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ ایچ کیونائٹین میزائل دفاعی نظام بیلسٹک میزائلوں سے دفاع کی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے۔
بلوم برگ کے مطابق یہ معاہدہ چینی کمپنی شنیانگ ایئرکرافٹ کارپوریشن کیساتھ کیا گیا ہے اگرچہ چینی وزارت دفاع نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن پاکستانی حکومت کے اعلان کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پاک ہند جنگ میں چینی ہتھیاروں کی بہتر کارکرگی کی بنا پر مختلف ممالک میں امریکی طیاروں پر انحصار کم ہورہا ہے اور چین کے جے ٹین لڑاکا طیاروں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس