-
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات + ویڈیو
May ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۴:۰۳اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جنوبی ایشیا کی تازہ ترین کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان اور ہندوستان کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں آج اسلام آباد میں پاکستان کے اعلی عہدیداروں منجملہ پاکستانی آرمی چیف اور پاکستانی وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
-
ہم ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کو اہم سمجھتے ہیں؛ ایران میں پاکستانی سفیر
May ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۳تہران میں پاکستانی سفیر نے جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے میں تعاون کی پیشکش کے لیے ایران کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے تاکید کی کہ علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے تہران اور اسلام آباد میں مکمل ہم آہنگی ہے۔
-
ایرانی وزیرخارجہ اسلام آباد پہنچے + ویڈیو
May ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۷:۵۷ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اتوار کی رات اسلام آباد پہنچے۔ اپنے اس دورے میں وہ پاکستانی حکام سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
-
ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات کا عکاس؛ پاکستانی وزارت خارجہ کا بیان
May ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۹پاکستانی وزارت خارجہ نےایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان، دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات کا عکاس ہے۔
-
ایران کی اب تک کی سب سے بڑی پیداواری اور صنعتی مراکز کی نمائش ایران ایکسپو 2025 اختتام پذیر ہوگئی
May ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۷ایران ایکسپو 2025 میں 2 ہزار ایرانی کمپنیوں کے علاوہ 100 سے زیادہ ملکوں کے تاجروں نے شرکت کی تھی۔
-
ہندوستان کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا ذمےدار باضابطہ طور پر پاکستان کو قرار دے دیا
May ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۷ہندوستان کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اپنی ابتدائی تحقیقات میں پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور لشکر طیبہ کے درمیان آپریشنل روابط کی نشاندہی کی ہے۔
-
یورپی یونین کے منافقانہ موقف پر ہندوستان کے ماہرین اور سوشل میڈیا پر سرگرم افراد کی تنقید
May ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۹ہندوستانی ماہرین اور سوشل میڈیا پر سرگرم افراد نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی سے متعلق یورپی یونین کے منافقانہ موقف پر تنقید کی ہے۔
-
پاکستان کی فوج نے ایک نئے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے
May ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۴پاکستان کی فوج نے آج بروز ہفتہ فوجی مشق کے دوران "ابدالی" نامی جدید میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا۔
-
ہندوستان: اٹاری واہگہ بارڈر پاکستانیوں کی واپسی کےلئے کھلے ہیں
May ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۲ہندوستان میں مقیم پاکستانیوں کی پاکستان واپسی کا عمل جاری ہے اور دونوں جانب بارڈر بھی کھلے ہوئے ہيں۔
-
پاکستان: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے کے 82 ملزمان کو سزا سنا دی
May ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۵راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے کیس کے 82 ملزمان کو چار چار ماہ قید اور پندرہ پندرہ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔