-
اجڑ گیا تو کیا ہوا، کاشانہ تو اپنا ہے۔ تصاویر
Aug ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۳:۳۴منگل کو بیروت کی بندرگاہ پر واقع ایک گودام میں خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک ایک سو اٹھاون افراد کے جاں بحق اور قریب چھے ہزار کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ دھماکے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے بہت سے مکیں اپنا گھر بار چھوڑ کر وقتی طور سے قائم کئے گئے کیمپوں میں قیام پذیر ہونے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ بعض کی دلیل یہ ہے کہ تباہ ہو گیا تو کیا ہوا، آشیانہ تو اپنا ہے۔ جبکہ بعض اپنے بچے کچے مال و اسباب کو لاوارث نہیں چھوڑنا چاہتے اور ایک طرح سے اسکی حفاظت کے لئے کھنڈرات نما مکانوں میں موجود ہیں۔
-
علی کے نام پہ بٹتا ہے...!
Aug ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۵:۵۹عید اکمالِ دین، عید غدیر کے موقع پر شمع ولایت کے پروانوں نے جشن منانے کے ساتھ ساتھ، سیرت علوی کی ایک جھلک پیش کرتے ہوئے اطعام و انفاق کا بھی اہتمام کیا۔
-
لبنان کے لئے انسان دوستانہ امداد روانہ
Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۹لبنان کے ساتھ باہمی اظہار یکجہتی کے دائرے میں بدھ پانچ اگست کو اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ کریسنٹ کی پہلی انسان دوستانہ امداد کی کھیپ لبنان پہنچ گئی۔
-
بیروت دھماکے کے بعد تباہی کے افسوسناک مناظر۔ ویڈیو/تصاویر
Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۷منگل کی شام لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر ایک ہولناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک قریب ڈیڑھ سو افراد کے جاں بحق اور قریب پانچ ہزار افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گورنر بیروت کے مطابق ہیروشیما اور اور ناگاساکی پر امریکہ کے ایٹمی حملے کی یاد تازہ ہو گئی۔ دھماکے سے بہت بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہے اور ایک ابتدائی اندازے کے مطابق دس سے پندرہ ارب ڈالر کا مالی نقصان لبنان کو اٹھانا پڑا ہے۔
-
لبنانی عوام کے ساتھ ایران کا انوکھا اظہار ہمدردی
Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۵:۲۵منگل کے روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پیش آنے والے ہولناک سانحے کے متاثرین کے ساتھ ایران میں مختلف انداز میں اظہار ہمدردی کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ شب ایران کی علامت سمجھے جانے والے آزادی ٹاور پر لبنانی پرچم، ہیشٹیک اور سانحے کی بعض تصاویر پروجیکٹ کر کے لبنانی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا گیا۔
-
دھماکہ، جس نے ہیروشیما و ناگاساگی کی یاد دلا دی۔ تصاویر+ویڈیو
Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۲گزشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے ہولناک اور بھیانک دھماکے نے اب سے پچھہتر سال قبل جاپان میں ہوئے امریکہ کے ایٹمی حملے کی یاد دلا دی۔ بیروت میں یونے والے دھماکے کی تصاویر جاپان پر امریکہ کے ایٹمی حملے کی تصاویر سے کافی ملتی جلتی دکھائی دیں۔ خیال رہے کہ چھے اگست سن انیس سو پینتالیس کو امریکہ کے ایک بمبار طیارے نے جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایک ایٹمی بم گرایا تھا اور اس کے تین ہی دن بعد دوسرے شہر ناگاساکی پر بھی ایٹمی حملہ کیا تھا جسکی جاپان میں آجکل برسی منائی جا رہی ہے۔
-
شہدائے مدافع حرم اور جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت
Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۳:۲۵اسلامی جمہوریہ ایران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی زندگی، داعش کا خاتمہ اور مزاحمتی محاذ کی طاقت اور اقتدار نامی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
-
بیروت حادثہ: کم از کم 70 افراد جانبحق، 3000 سے زائد زخمی، ویڈیوز + تصاویر
Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۹لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کو ایک ہولناک دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم 70 افراد جانبحق، 3000 زخمی
-
قربانی کے گوشت کی تقسیم
Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۹ایران میں مخیّر حضرات اور مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز نے ملکر عیدالاضحی کے دن ضرورت مندوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔
-
اپنی ہی نہیں، مجھے آپ کی بھی فکر ہے!
Aug ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۰طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لئے سوشل ڈسٹینسنگ اور ماسک کا استعمال بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ بالخصوص وہ افراد جن کا سروکار مستقل طور پر سماج کے دیگر افراد کے ساتھ رہتا ہے، ان کے لئے اس باتوں کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ عمومی مقامات پر طبی ماہرین مذکورہ باتوں کا خیال رکھنے پر زیادہ زور دیتے ہیں۔ اسی تناظر میں ہم نے تہران کے ٹیکسی ڈرائیورز پر ایک سرسری نظر ڈالی ہے۔