-
صادقِ آل رسول (ع) کا سوگ ۔ تصاویر
Jun ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۴:۳۰پچیس شوال سنہ ایک سو اڑتالیس ہجری صادق آل محمد (ص) فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام کی تاریخ شہادت ہے۔ اسی مناسبت کے پیش نظر ایران بھر میں طبی ہدایات اور ایس او پیز کا مکمل خیال رکھتے ہوئے مجالس عزا و سوگواری کا انعقاد کیا گیا۔
-
ماہنشان، صناعی قدرت کی عظیم نشانی
Jun ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۸ایران/صوبۂ زنجان؛ آلا داغ لار نامی رنگین پہاڑیاں جنہیں صناعی قدرت کا عظیم شاہکار کہا جا سکتا ہے۔ زنجان شہر سے ماہنشان کی جانب جاتے وقت سیاح ایسے علاقے سے روبرو ہوتے ہیں جہاں پہونچ کر کچھ دیر کے لئے انہیں یہ احساس ہونے لگتا ہے کہ جیسے وہ کسی دوسرے سیارے پر پہونچ گئے ہیں۔
-
ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے جاری ہے زیارت کا سلسلہ
Jun ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۵تقریبا دو ماہ کے وقفے کے بعد ایران کے مقامات مقدسہ کو چند روز قبل کھول دیا گیا ہے تاہم طبی اصولوں اور ایس او پیز کا خیال رکھنے پر بدستور زور دیا جا رہا ہے اور زائرین کرام لازمی ہدایات کا خیال رکھتے ہوئے زیارات میں مصروف ہیں۔
-
چار مہینوں کے بعد پلے اسکولز میں رونق پلٹ آئی
Jun ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۷کورونا کے باعث چار ماہ تک بند رہنے کے بعد ایران میں پلے اسکولز کھول دئے گئے۔ مگر اس شرط پر کہ اسکولوں کے اسٹاف اور بچوں کو سوشل ڈسٹینسنگ اور طبی اصولوں کا مکمل خیال رکھنا ہوگا۔
-
امریکی مظاہرین نے سیاٹل شہر کی خودمختاری کا اعلان کیا
Jun ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۱امریکی مظاہرین نے سیاٹل شہر کی خودمختاری کر دیا ہے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان چند روز سے جاری جھڑپوں کے بعد اب سیاٹل کے پولیس اسٹیشین خالی پڑے ہیں اور وہاں کوئی اہلکار موجود نہیں اور اس شہر کا کنٹرول عوام کے ہاتھ میں آگیا ہے۔ امریکی صدر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایک بار پھر سیاٹل (Seattle) کے مظاہرین کو دہشتگرد قرار دیا اور مظاہرین سے فوری طور پر شہر کا کنٹرول سکیورٹی فورسز کو دینے اور شہر سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔
-
اپنے محبوب کمانڈر کی یاد میں فلسطینی جوانوں کی پریڈ
Jun ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۰فلسطین/غزہ؛ مزاحمتی تنظیم کے فوجی بازو سرایا القدس سے وابستہ فلسطینی جوانوں نے فوجی پریڈ انجام دے کر جہاد اسلامی فلسطین کے سابق سربراہ رمضان عبد اللہ کی امنگوں سے تجدید عہد کرتے ہوئے آزادی فلسطین کی راہ میں انکی جانفشانیوں اور جد و جہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فلسطینی رہنما اور تحریک جہاد اسلامی کے سابق جنرل سیکریٹری رمضان عبد اللہ سات جون کو بیماری کے سبب انتقال کر گئے جس پر رہبر انقلاب اسلامی اور صدر جمہوریہ سمیت ایران اور دیگر ممالک کے اعلیٰ حکام نے تعزیتی پیغامات جاری کئے ہیں۔
-
نرس جس نے صحت کی پاسبانی کرتے ہوئے جان دی
Jun ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۱شیرین صفوی نامی ایک خاتون نرس جو کورونا وائرس کی ابتدا سے تہران کے بقیه الله (عج) اسپتال میں سرگرم خدمت رہیں، گزشتہ روز خود کورونا کے باعث انتقال کر گئیں۔ شہیدہ شیرین صفوی کو انکے ساتھیوں اور اسپتالوں کے عہدے داروں نے جمعرات کے روز آخری سفر کے لئے رخصت کیا۔
-
میں سانس نہیں لے سکتا / کیری کیچر گیلری
Jun ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۶تہران؛ ’’میں سانس نہیں لے سکتا‘‘ کے زیر عنران ایک کیری کیچر گیلری سجائی گئی جس میں ملک کے 45 آرٹسٹوں نے 72 معنیٰ دار خاکے تیار کئے اور ان خاکوں میں امریکہ میں اقلیتوں کے خلاف جاری نسل پرستی اور ظلم و تشدد کا عکس ڈھالنے کی کوشش کی گئی۔
-
قالینِ ساروق، عالمی شہرت یافتہ قالین
Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۲ایران کے شہر اراک کے شمال میں ساروق اور جیریا نامی دو قریے آباد ہیں جہاں ہاتھوں سے قالین کی بنائی کا کام کافی پرانا ہے اور وہاں بُنے جانے والے قالینوں کو عالمی شہرت حاصل ہے۔ ان خطوں میں خواتین قالین کی بنائی میں خاصی مہارت رکھتی ہیں اور انکی ایک بڑی تعداد اسی کام میں مصروف ہے۔
-
آرمینیا کی خیانت پر ایرانی طلبہ کا احتجاج
Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۲۹تہران؛ گزشتہ روز بعض یونیورسٹیوں کے طلبہ نے آرمینیا کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی اجتماع کیا۔حال ہی میں آرمینیا نے مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح کیا ہے۔ مظاہرین نے غاصب صیہونی ٹولے کے پرچم کو نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے خلاف اسکے جارحانہ اور غاصبانہ اقدامات کی سخت مذمت کی۔