-
خلیج فارس ریڈار سسٹم ۔ تصاویر
Apr ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۳:۳۹ایران کا تیارہ کردہ جدید ترین اور پیشرفتہ ترین خلیج فارس ریڈار سسٹم آٹھ سو کلومیٹر کی رینج میں پرواز کرنے والے ایسے تمام فضائی اہداف کا پتہ لگا سکتا ہے جو ریڈار کی رینج سے بچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حتی خلا سے زمین کے مدار میں داخل اور خارج ہونے والا کوئی بیلسٹک میزائل بھی اس ریڈار کی نظروں سے بچ کر نہیں نکل سکتا۔
-
سنگم تلخ و شیریں کا ۔ تصاویر
Apr ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۰ایک آرٹسٹ نے دنیا میں رونما ہونے والے تلخ و شیریں واقعات کے امتزاج سے کچھ تصاویر تیار کی ہیں جو ہر دیکھنے والے کو محذوذ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے کچھ دیر سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔
-
آج کل ساری دنیا ڈاکٹروں کی قدرداں ہے ۔ تصاویر
Apr ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۰دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا کے خلاف جاری محاذ آرائی میں فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں اور نرسوں کی مختلف انداز میں قدردانی کی جا رہی ہے۔
-
سپاہ کے جوان نے امریکہ کو آنکھیں دکھائیں ۔ ویڈیو
Apr ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۶:۲۰دو روز قبل خلیج فارس میں امریکی جنگی بیڑوں کو ایران کی سپاہ پاسداران کے جوانوں نے اپنے حصار میں لے کر ان میں سوار دہشتگردوں کو یہ واضح پیغام دے دیا کہ یہ علاقہ ایران کی نگرانی میں ہے اور وہ یہاں سے گزرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ دن بیت گئے جب امریکی اپنی من مانیاں کرتے ہوئے دنیا والوں پر اپنا رعب جماتے تھے۔
-
فوجی جوان جو ہر میدان کے فاتح ہیں۔ تصاویر
Apr ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۴ایران، فوج یوں تو عام طور پر بیرونی دشمن کے مقابلے میں ملک کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہوتی ہے، لیکن اگر دوسرے میدانوں میں فوجی جوانوں کی مدد درکار ہو تو بھی وہ پیچھے نہیں رہتے اور جس میدان میں قدم رکھتے ہیں، اپنے ہمراہ کامیابیوں کی سوغات لے کر آتے ہیں۔
-
فوجی جوانوں نے دیا خون کا نذرانہ ۔ تصاویر
Apr ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۷:۲۱ایرانی فوج کے قومی دن کے موقع پر آرمی کے جوانوں نے اپنا خون ہدیے کے طور پر پیش کیا۔ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) نے ۱۷ اپریل کو ایرانی فوج کا قومی دن قرار دیا تھا۔
-
یمن میں آیا سیلاب ۔ تصاویر
Apr ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۹یمن کے دارالحکومت صنعا میں پیر کے روز تیز بارش کے بعد بہنے والے پانی نے اچانک سیلابی شکل اختیار کر لی جس کے سبب لوگوں کے مکانوں، دکانوں اور دیگر اموال کو خاصا نقصان پہونچا۔
-
کورونا بیماروں کو جوس پلا رہی ہیں ایرانی مسجدیں ۔ تصاویر
Apr ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۰ایران میں جہاں طبی عملہ، رضاکار فورس بسیج اور مسلح افواج کورونا کے خلاف بر سر پیکار ہیں، وہیں مختلف شہروں کی متعدد مساجد کورونا مخالف مہم میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ کہیں پر مساجد میں ماسک بنتے نظر آتے ہیں تو کہیں بیماروں اور طبی عملے کو درکار خاص ڈریس تیار کی جا رہی ہیں اور کچھ مساجد ہیں جو بیماروں اور انکے محافظ طبی عملے کے لئے کھانے پینے اور حتیٰ فروٹ جوس کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں۔
-
در و دیوار کو بھی کورونا لگ گیا ۔ تصاویر
Apr ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۴کورونا انسانی دل و دماغ پر ایسا مسلط ہوا ہے کہ دنیا میں جابجا مختلف شکلوں میں اس کے اثرات دکھائی دینے لگے ہیں۔ اب بہت سے آرٹسٹ ایسے ہیں جنہوں نے کورونا کو اپنے کام کا موضوع بنا لیا ہے۔
-
حیوانات بھی سیاحت کے لئے نکلے! ۔ تصاویر
Apr ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۱کورونا کے سبب جب انسان اپنے گھروں میں بند ہوئے تو حیوانات نے کچھ سکون کی سانس لی اور اپنے اندر احساس تحفظ کرتے ہوئے انکے شہروں کی سیاحت کا پروگرام بنا لیا۔ ان دنوں دنیا کے مختلف شہروں میں انسانی سیاح ضرور غائب ہیں مگر حیوانات، سیاحت میں خوب مصروف ہیں۔