-
جشن حریت و آزادی، انقلاب اکتالیس سال کا ہوا ۔ ویڈیوز + تصاویر
Feb ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۳ایران میں گیارہ فروری کی آمد پر جشن حریت و آزادی کا ملکی پیمانے پر آغاز ہو گیا ہے۔ دسیوں لاکھ کی تعداد میں اس وقت ایرانی عوام اپنا قومی اور انقلابی جشن منانے کے لئے سڑکوں پر موجود ہیں۔ آج اسلامی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ کا جشن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
-
نونہالان انقلاب کی جشن انقلاب میں بھرپور شرکت ۔ تصاویر
Feb ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۵ایران میں گیارہ فروری کی آمد پر جشن حریت و آزادی کا ملکی پیمانے پر اہتمام کیا گیا۔ شدید ٹھنڈک کے باوجود دسیوں لاکھ کی تعداد میں ایرانی عوام اپنا قومی اور انقلابی جشن منانے کے لئے ایران کے قریب ایک ہزار نقطوں پر زیر آسمان نکلے۔ آج اسلامی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ کا جشن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس جشن میں بچوں اور نونہالوں کی کثیر تعداد قابل توجہ تھی۔
-
صدر مملکت سے دنیا کے کئی ممالک کے سفیروں کی ملاقات ۔ تصاویر
Feb ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۲۲پیر کی شام تہران میں تعینات دنیا کے کئی ممالک کے سفیروں نے اسلامی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت حسن روحانی سے ملاقات کی۔
-
قم میں شہید قاسم سلیمانی کا چہلم منایا گیا ۔ تصاویر
Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۸ایران کے مقدس شہر قم کی مصلا نامی عیدگاہ میں نہایت با وقات انداز میں شہید قاسم سلیمانی کا چہلم منایا گیا جس میں شہدا سے عقیدت رکھنے والے مختلف ممالک کے ہزاروں افرد شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہید قاسم سلیمانی کے اہل خانہ اور استقامتی محاذ کے بعض عالمی چہروں کے علاوہ سپاہ پاسداران کے بعض کمانڈر اور دیگر سول اور فوجی عہدے دار بھی موجود تھے۔
-
ایرانی سیٹیلائٹ ظفر کی، خلا میں روانگی ۔ ویڈیو
Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۷اتوار کے روز ایرانی سائنسدانوں کے ہاتھوں تیار ہونے والے سیمرغ راکٹ کو ’’ظفر‘‘ نامی ایک سیٹیلائٹ کے ساتھ خلا کی جانب بھیجا گیا اور سیمرغ، ظفر کو پانچ سو چالیس کلومیٹر کے فاصلے تک خلا میں پہونچانے میں کامیاب بھی رہا مگر راکٹ، سیٹیلائٹ کو طے شدہ مدار تک پہونچانے کے لئے مطلوبہ رفتار یعنی سات ہزار چار سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے سے قاصر رہا اور نتیجے میں ’’ظفر سیٹیلائٹ‘‘، راکٹ سے جدا ہوجانے کے بعد مدار میں قرار نہ پا سکا۔ یہ سیٹیلائٹ دوبارہ چار ماہ بعد خلا میں بھیجا جائے گا۔
-
یہ بھی خدمت ہے شہدا کی ۔ تصاویر
Feb ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۲ایران میں اسلامی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ کی آمد آمد ہے اور ملک بھر میں مختلف شکلوں میں جشن انقلاب کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اسی درمیان شجر انقلاب کو اپنے خون سے سینچنے والے شہدائے والا مقام کی قبور کو بھی سجایا سنوارا جا رہا ہے۔
-
شہدا کے اہل خانہ کے ہمراہ رہبر انقلاب کی نادر تصاویر۔ تصاویر
Feb ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۸رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای شہدا اور انکے اہل خانہ کے لئے بے پناہ احترام اور قدر و منزلت کے قائل ہیں۔ اسی سبب سے آپ وقتا فوقتا مختلف مناسبتوں پر شہدا کے متعلقین سے ملاقات کرتے رہتے ہیں۔ اپنائیت، محبت اور بے تکلفی سے لبریز ان ملاقاتوں کے دوران کچھ نادر اور اچھوتے لمحات کیمروں میں قید ہوتے ہیں جو بالعموم منظر عام پر نہیں آتے۔
-
پاکستانی طلبہ کی شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری
Feb ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۶ایران کی مختلف یونیورسٹیوں اور دینی مدارس میں زیرتعلیم سیکڑوں پاکستانی طلبہ نے کرمان میں سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری دی اور شہدا کے خون کی پاسداری کا عہد کیا ہے۔
-
آل خلیفہ نے ایک اور بے گناہ کی جان لی۔ تصاویر
Feb ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۵بحرین کی جابر اور تاناشاہ حکومت کی جیل میں ایک اور بحرینی نوجوان سید کاظم عباس بہیمانہ ایذا رسانیوں کی تاب نہ لا کر کے شہید ہو گیا۔ حق انتخاب جیسے اپنے بنیادی حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والوں کو صیہونی و امریکی حمایت یافتہ آل خلیفہ حکومت بدترین اور انسانیت سوز ترین ایذارسانیوں کا نشانہ بناتی ہے جس کے سبب اب تک دسیوں بحرینی نوجوان جام شہادت نوش کر چکے ہیں جبکہ آل خلیفہ کی نمائشی عدالتیں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کر کے دسیوں بے گناہ نوجوانوں کو سزائے موت دے چکی ہیں۔
-
تل ابیب میں سینچڑی ڈیل کے خلاف مظاہرہ ۔ تصاویر
Feb ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۹سینچری ڈیل نامی ناپاک صیہونی و امریکی منصوبے کے خلاف جہاں دنیا بھر میں اعتراضات ہو رہے ہیں، وہیں مقبوضہ فلسطین میں صیہونی دہشتگردی کے مرکز تل ابیب سے بھی اعتراضات کی تصاویر موصول ہو رہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے روز سیکڑوں اسرائیلیوں نے تل ابیب کی سڑکوں پر آکر سینچڑی ڈیل منصوبے کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ’’ ہم امریکی منصوبہ تسلیم نہیں کریں گے‘‘، ’’اور بھی راستہ ہے‘‘، ’’صلح ہاں مغربی کنارے پر قبضہ نہیں‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔