کراچی میں ایرانی تاجروں کے لئے کسٹم کے گرین چینل کا قیام
تہران میں پاکستانی سفیر اور ایران کے ایوان صنعت، تجارت، معدنیات اور زراعت کے چیئرمین حسن زادہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں کسٹم کے سلسلے میں گرین کوریڈور کی تجویز پیش کی گئی۔ حسن زادہ نے تہران میں متعین پاکستان کے سفیر سے ملاقات میں کسٹم پیپرس کی الیکٹرانک منتقلی کے لئے گرین کوریڈورکی تجویز پیش کی جس کے جواب میں پاکستان کے سفیر عمران احمد صدیقی نے کراچی میں مشترکہ کسٹم سسٹم اور گرین چینل قائم کیے جانے کی اطلاع دی۔
ارنا کے مطابق ایران کے ایوان صنعت، تجارت، معدنیات اور زراعت کے چیئرمین حسن زادہ نے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی علاقوں اور ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تعاون کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
انہوں نے نجی شعبے اور انتظامی اداروں کے درمیان تعلقات کو آسان بنانے، رکاوٹوں کو دور کرنے اور تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو وسعت دینے کے لیے انفراسٹرکچر کی فراہمی میں سفیروں کے کردار کو اہم اور موثر قرار دیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel