-
رہبر انقلاب کی میزبانی میں منعقد ہوا جشن وحدت ۔ تصاویر
Nov ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۵:۱۶مرسل اعظم، نبی خاتم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر تہران میں منعقد ہونے والی سالانہ عالمی وحدت کانفرنس کے شرکاء اور مہمان حسینیہ امام خمینی (رہ) میں اکٹھا ہوئے اور انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی کی میزبانی میں منعقد ہونے والے جشن وحدت و مسرت میں حصہ لیا۔اس موقع پر حاضرین کو رہبر انقلاب اسلامی نے خطاب فرمایا جبکہ جشن کی افتتاحی تقریر صدر مملکت روحانی نے کی۔اس تقریب میں غیر ملکی مہمانوں کے علاوہ ملک کے سبھی اعلیٰ سیاسی و فوجی عہدے دار بھی موجود تھے۔
-
تہران میں عالم اسلام کے طلباء یونین کا اجلاس
Nov ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۳فوٹو گیلری
-
تہران میں سونے کی صنعت
Nov ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۳فوٹو گیلری
-
صیہونی علاقوں پر فلسطین کا جوابی راکٹ حملہ۔ ویڈیو+تصاویر
Nov ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۵گزشتہ شب دہشتگرد صیہونی ٹولے کے جنگی طیارے نے غزہ میں ایک گھر پر بمباری کر کے مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی کے ایک فعال رکن بہا سلیم ابوالعطاء کو شہید کر دیا۔اس حملے میں عبد العطا کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی شہید ہوئی ہیں جبکہ ان دو بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔صیہونی ٹولے کے اس دہشتگردانہ اقدام کے بعد فلسطینی جوانوں نے بھی صیہونی علاقوں کی جانب کئی راکٹ فائر کئے جس کے بعد صیہونی دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں خطرے کا الارم بجا دیا گیا اور تمام اسکولوں اور اداروں کی چھٹی کر دی گئی۔
-
ایران کا ’’گرینڈ کینین‘‘! ۔ ویڈیو+تصاویر
Nov ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۶:۳۷ایران؛صوبۂ فارس کے فیروزآباد علاقے میں زاگرس پہاڑی سلسلے کے درمیان ایک خوبصورت، حیرت انگیز اور دلربا وادی واقع ہے جسے ’’ہایقر‘‘ کہا جاتا ہے،قدرت کی شاہکار اس وادی کے درمیان پانی کی ندی بہہ کر نکلتی ہے اور اس میں جا بجا آبشار بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔یہ وادی خوبصورتی اور قدرتی عظمت کے لحاظ سے امریکہ میں واقع گرینڈ کینین کی حریف بھی سمجھی جاتی ہے۔اس وادی میں آبشار گرنے کا ایک خوبصورت منظر ملاحظہ کیجئے!
-
کوالالامپور میں عالیشان جشن میلاد النبی (ص) ۔ تصاویر
Nov ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۴ملیشیا کے دارالحکومت کوالالامپور میں نہایت عالیشان طریقے سے جشن میلاد النبی (ص) کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر عاشقان مصطفیٰ (ص) اپنے خاص مقامی لباس پہن کر جشن میں حاضر ہوئے
-
تابوت سے ہوتا ہے افسردگی کا علاج! ۔ تصاویر
Nov ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۵:۱۹جنوبی کوریا کے دارالحکومت سول میں افسردگی کے شکار افراد کے علاج کے لئے ایک انوکھے طریقے کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
-
یمن میں عظیم الشان جشن میلاد النبی (ص)۔ ویڈیو+تصاویر
Nov ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۰نبی (ص) و آل نبی (ع) کے متوالے یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا میں ۱۲ ربیع الاول کو عظیم الشان جشن میلاد النبی کا اہتمام کیا جس میں لاکھوں کی تعداد میں عاشقان نبی (ص) نے شرکت کی۔اس موقع پر تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے اجتماع کو خطاب کیا۔ساڑھے چار برس سے سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی جارحیت سے روبرو یمنی عوام، سال کی اہم سیاسی اور مذہبی مناسبتوں پر اپنے تمام تر غم و اندوہ اور دشواریوں کو بھول کر بڑے عالیشان اور روح پرور مناظر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
-
نئی دہلی فضائی آلودگی کے شکنجے میں ۔ تصاویر
Nov ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۴گزشتہ کئی برسوں سے ہندوستان کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں بالخصوص دارالحکومت نئی دہلی کو شدید فضائی آلودگی کا سامنا ہے۔اس وقت فضائی آلودگی دنیا کے ماحولیات کے لئے ایک بڑے خطرے میں تبدیل ہو چکی ہے جس پر اقوام عالم کے فرد فرد کو نوٹس لینے اور اس کے تئیں اپنے فرائض کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
-
خاموش مُردوں کے بولتے مکانات۔ تصاویر
Nov ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۶:۳۲دنیا میں مسلمانوں سمیت بہت سی اقوام اپنے مُردوں کو سپرد لحد کرتی ہیں۔کہتےہیں کہ قبر انسان کے گھر کی بنسبت ہوتی تو بڑی چھوٹی ہے مگر اس میں سیکڑوں یا شاید ہزاروں سال پر مبنی ایک طویل مدت انسان کو گزارنی ہوتی ہے۔ اسی لئے ادیان بالخصوص دین اسلامی میں اس بات پر تاکید کی جاتی ہے کہ اِس دنیا سے زیادہ اُس دنیا کی تعمیر پر توجہ دی جائے۔اس گیلری میں ہم نے دنیا کے مختلف ممالک میں موجود قبرستانوں پر ایک سرسری نظر ڈالی ہے۔