-
میدان اولمپک کے سورماؤں سے قائد انقلاب اسلامی کا خطاب۔ تصاویر
Sep ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۲آج ہفتے کی صبح اولمپک اور پیرا اولمپک ۲۰۲۰ میں میڈل جیت کر ایران اسلامی کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی اور شعبۂ ورزش کے اعلیٰ عہدے دار قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کے لئے تہران کے حسینیہ امام خمینی (رہ) پہنچے۔ اس موقع پر قائد انقلاب اسلامی نے اولمپک میں میڈل حاصل کرنے پر تمام کھلاڑیوں اور انکے مربیوں کو خطاب کرتے ہوئے انکی محنتوں اور جانفشانیوں کی قدردانی کی۔
-
بڑے اہتمام سے ایرانی تیل لبنان پہنچا۔ تصاویر
Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۵ایندھن کے بحران سے روبرو لبنان میں جس وقت شام کے راستے ایرانی تیل کے حامل ٹینکروں کا پہلا کارواں پہنچا تو عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یہ تیل حزب اللہ لبنان کی کاوشوں کے نتیجے میں لبنان کو ایران کے ذریعے حاصل ہوا ہے جس نے امریکہ و اسرائیل کے مجرمانہ منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے خاص انتظامات کئےگئے تھے اور اسکے استقبال کو بڑی تعداد میں لبنانی عوام سرحدی گزرگاہ پر حاضر ہوئے۔
-
کورونا سے مقابلے کے لئے اہم مشقیں
Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۹کورونا وباء سے مقابلے پر مبنی رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید کے ساتھ شہید سلیمانی عظیم پروگرام کے تحت رضا کار فورس بسیج کے تعاون سے کورونا سے مقابلے اور آگہی مہم کے دائرے میں ملک گیر پروگرام کا آغاز ہوگيا ہے۔
-
تبریز میں بزرگ مرثیہ اور نوحہ خوانوں کی عالمی کانفرنس
Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۸ایران کے شہر تبریز میں بزرگ مرثیہ اور نوحہ خوانوں کی اٹھارہویں بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دو سو سے زیادہ ملکی و غیر ملکی مرثیہ اور نوحہ خوانوں نے شرکت کی ۔
-
کابل میں مہاجرین کیمپ
Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۵تقریبا دو ماہ قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال مشرق میں واقع آزادی پارک میں پناہ گزین کیمپ نے اپنے کام کا آغاز کیا ہے ، یہ افغان مہاجرین قندوز ، بغلان، بخار اور پنجشیر کے صوبوں سے یہاں آئے ہیں جن کی تعداد بارہ ہزار کے قریب ہے ، اس پناہ گزین کیمپ میں میڈیکل، صحت اور صفائی ستھرائے کے حوالے سے بے انتہا مسائل ہیں۔
-
ایران فلم انڈسٹری میوزیم
Sep ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۲:۴۴ایران کی فلم انڈسٹری کا میوزیم باغ فردوس کمپیلیکس میں واقع ہے۔ اس میوزیم میں فلم انڈسٹری سے موبوط تصاویر، دستاویزات، وسائل اور فلم انڈسٹری سے متعلق مشینری اور فلم صنعت سے وابستہ سرکردہ افراد کی تصاویز موجود ہیں۔
-
فخرا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے کا آغاز
Sep ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۸فخرا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے کے آغاز اور ہنگامی استعمال کی اجازت صادر کیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر دفاع جنرل محمد رضا قرائی آشتیانی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے تحقیقاتی کام دو سال پہلے خود شہید فخری زاده اور ان کے ساتھیوں نے شروع کردیا تھا اور آج ہم ان کے نام پر بننے والی ویکسین کی پیداوار اور ہنگامی استعمال کے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔
-
جوہری توانائی کی عالمی و ایرانی ایجنسیوں کے سربراہوں کی ملاقات
Sep ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۳ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ رافائل گروسی نے تہران میں ایران کے ادارۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات کی ہے۔ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر حنرل کے ساتھ تکنیکی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
-
صدر ایران کی جانب سے عراقی وزیر اعظم کا باضابطہ استقبال
Sep ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۱صدر ایران کی جانب سے عراقی وزیر اعظم کے باضابطہ استقبال کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے بالمشافہہ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ جغرافیائی، سماجی اور مذہبی رشتوں اور قریبی عوامی تعلقات کی تناظر میں، ایران عراق روابط کی سطح سفارتی اور اسٹریٹیجک تعلقات کی سطح سے کہیں بالا تر ہے۔
-
ہرات طالبان کے قبضے کے بعد
Sep ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۸افغانستان کے شہر ہرات میں روزمرہ کی زندگی ایسی صورت حال میں جاری ہے کہ طالبان کی جانب سے امارات اسلامی کے وزراء کے ناموں کا اعلان کے باوجود ، ملک میں بے یقینی کی کیفیت حکمفرما ہے۔