آبنائے ہرمز میں دو امدادی کشتیوں پر دشمن کا حملہ
آبنائے ہرمز میں دو کشتیوں پر دشمن نے حملہ کیا ہے۔ یہ خبر ارنا نے دی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے صوبہ ہرمزگان کے جہازرانی اور بندرگاہوں کے امور کے ادارے نے دو امدادی کشتیوں پر امریکی و صیہونی حملے کی خبر دی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بندرگاہوں اور جہازرانی کے ادارے نے بتایا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے دو ریسکیو کشتیوں پر حملہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی کشتیوں میں سے ایک کشتی میں 15 کارکن اور دوسری میں 16 امدادی کارکن موجود تھے۔
ریسکیو کشتیوں پر حملہ، جن کا مشن انسان دوستانہ اور لوگوں کو بچانا ہوتا ہے، حملہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حملہ کرنے والوں کو بین الاقوامی کنونشنوں اور اصول و ضوابط کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور انھوں نے سمندر میں ریسکیو مشن کی کشتیوں پر حملہ کر کے ایک بار پھر اپنی ماہیت عیاں کردی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel