-
فرانس کے وزیر خارجہ کا دورہ ریاض
Jan ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۱فرانس کے وزیر خارجہ ژان مارک ایرو سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان کے وزیر خارجہ کا دورہ ریاض علاقے کے اہم ترین مسائل بالخصوص یمن، عراق اورلیبیا اور شام کے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کے مقصد سے انجام پارہا ہے۔
-
ٹرمپ کی جانب سے نتنیاہو کو تعاون کی یقین دہانی
Jan ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۹وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتنیاہو کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو ہوئی جس میں ٹرمپ نے علاقے کی تبدیلیوں میں اسرائیل کی حمایت کرنے کا وعدہ دیا ہے-
-
آستانہ اجلاس ، شام کے بحران کے حل کے لئے علاقائی جدت عمل
Jan ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۴قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں پیر اور منگل کو ، ایران ، روس اور ترکی کی نگرانی میں شامی گروہوں کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں-
-
پاراچنار دھماکے مذمت میں شیعیان پاکستان کے مظاہرے
Jan ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۲پاکستان کے شیعہ مسلمانوں نے اتوار کے دن ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرکے پاراچنار میں دہشتگردانہ واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ مسلمانوں کو بھرپور طرح سے تحفظ عطا کیا جائے۔
-
آستانہ مذاکرات کے موقع پر مشاورت
Jan ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۴اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری قزاقستان کےدارالحکومت آستانہ میں ہونےوالے مذاکرات میں شرکت کےلئے ایک اعلی سطحی وفد کو ساتھ لے اس ملک میں پہنچے ہیں اور انہوں نے ہفتے کی سہ پہر روس اور ترکی کے وفود کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
-
افغانستان کی اعلی امن کونسل کے سربراہ وفات پاگئے
Jan ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۲افغانستان کی اعلی امن کونسل کے سربراہ اور اس ملک کی معروف مذہبی ، جہادی اور سیاسی شخصیت پیر سید احمد گیلانی کا حرکت قلب رک جانے کے باعث کابل شہر کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوگيا ہے۔
-
لیبیا کے بحران کے حل کے بارے میں مشاورت کا سلسلہ جاری
Jan ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۳لیبیا میں سیاسی بحران جاری ہے اور اس بحران کو حل کرنے اور اس ملک میں قیام امن کے لئے علاقائي اور عالمی سطح پر مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس سلسلے میں لیبیا کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا دسواں اجلاس اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی موجودگي میں بلایا گیا۔
-
ٹرمپ کے صدر بننے کے ساتھ ہی اسرائیل کی توسیع پسندی میں شدت
Jan ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۳امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے ساتھ ہی، صیہونی حکومت نے جنوبی بیت لحم میں واقع " گوش عتصیون" نامی کمپلیکس میں ستائیس سو رہائشی مکانات بنانے کی منظوری دی ہے-
-
دفاعی اور خارجہ پالیسی میں ٹرمپ کے ابتدائی اقدامات
Jan ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۱وائٹ ہاؤس نے جمعے کو ایک بیان میں امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے اصول و ضوابط کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی حکومت کی خارجہ پالیسی، اس ملک کے قومی مفادات اور قومی سلامتی پر مرکوز ہے- امریکہ کی نئی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے وہ امریکہ کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اور اس ملک کو میزائل حملوں سے محفوظ رکھنے کی غرض سے جدید ترین اینٹی بیلیسٹک میزائل سسٹم کی تنصیب کو عملی شکل دے گی-
-
اسد کی موجودگی میں شام کے بحران کے حل پر ترکی کے حکام کی تاکید
Jan ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۶ترکی کے نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں شام کے صدر بشار اسد کے برسر اقتدار رہنے کی صورت میں ہی اس ملک کے بحران کا حل ممکن ہے-