Jun ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان و پاکستان میں عزاداری امیرالمومنین

عالم سجدہ میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے سرمبارک پر ضربت لگنے کی مناسبت سے ہندوستان اور پاکستان میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں بدھ کی رات سے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی عزاداری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت پاکستان کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں اور قریوں میں بدھ کی رات پہلی شب قدر اور شب ضربت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

اس مناسبت سے بدھ کی رات مساجد اور امام بارگاہوں میں پہلی شب قدر کے اعمال کے ساتھ ہی عزاداری کا بھی اہتمام کیا گیا اور نماز صبح کے بعد بعض شہروں میں ماتمی دستے برآمد ہوئے۔

ہمارے نمائندوں کی رپورٹوں کے مطابق ہندوستان میں بھی ممبئی، دہلی، حیدرآباد، لکھنؤ اور کولکتہ سمیت اس ملک کے تقریبا سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں امیر المومنین حضرت علی علیہ الصلوات والسلام کی عزاداری کا سلسلہ بدھ کی رات سے شروع ہو گیا اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اس مناسبت سے بدھ کی رات ہندوستان کے سبھی شہروں میں عزاداروں نے شب بیداری کی اور مساجد نیزامام بارگاہوں میں پہلی شب قدر کے اعمال کئے اور شب ضربت کی مناسبت سے عزاداری کی۔

ہمارے نمائندوں نے بتایا ہے کہ جمعرات کو نماز صبح کے بعد مختلف شہروں میں جلوس تابوت بھی برآمد ہوئے۔

لکھنؤ میں تاریخی گلیم کا تابوت نماز صبح کے بعد برآمد ہوا جس میں لاکھوں روزے داروں نے شرکت کی۔

 

ٹیگس