Jun ۲۰, ۲۰۱۷ ۲۳:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں روزانہ 19 بچے گولی باری کا شکار

ترجمہ و تلخیص: م۔ ہاشم

امریکہ میں ہونے والی ایک سرکاری تحقیق سے امریکہ میں تشدد کی بھیانک تصویر سامنے آئی ہے۔ شکاگو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں روزانہ 19 بچے گولی باری میں ہلاک ہوجاتے ہیں یا پھر زخمی ہوجاتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق سب سے زیادہ خطرہ لڑکوں، نوجوانوں اور سیاہ فام افراد کو لاحق ہے۔ رپورٹ کے مطابق سنہ 2002ع سے 2014ع کے درمیان امریکی ڈیٹا کا جائزہ لیا گيا اور اس موضوع پر اب تک کا یہ سب سے وسیع جائزہ مانا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد گن کلچر کا شکار ہوجاتے ہیں۔ وسیع پیمانے پر اسلحے کی فراہمی اور قانون ساز اداروں کی اسلحہ ساز کمپنیوں سے وابستگي نے امریکہ میں گن کلچر کو بڑھاوا دیا ہے۔ امریکہ میں آتشیں اسلحہ  لے کر چلنے پر کوئي پابندی نہیں ہے جس کی وجہ سے ملک میں گن کلچر رائج ہے۔ امریکہ میں گن کلچر کے نتیجے میں ہر سال بہت سے افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ عوام گن کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن اسلحہ ساز اور اسلحہ فروش کمپنیوں کے دباؤ کی وجہ سے اب تک امریکہ میں اسلحے پر پابندی کا کوئي قانون نہیں بن سکا ہے۔

 

 

ٹیگس