Feb ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • ٹرمپ انتظامیہ کے نئے اقدامات، پناہ گزینوں کی راہیں مزید دشوار

ٹرمپ انتظامیہ نے ایک بار پھرامریکہ میں پناہ لینے والوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:    امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک میمو کے مطابق، جن پناہ گزینوں نے گرین کارڈ کے لیے درخواست دی ہے، ایک سال کا عرصہ گذر  جانے کے بعد ان کی درخواست کا جائزہ لینے کیلئے انھیں ایک مرتبہ پھر جیل جانا ہو گا۔ پناہ گزینوں کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اس فیصلے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی تقریباً دو لاکھ پناہ گزینوں میں خوف و ھراس اور تشویش پیدا کر رہی ہے جو سابق صدر جوبائیڈن کے دور صدارت میں امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔ یہ معاملہ اس وقت متنازع ہو گیا جب منیسوٹا کی ایک عدالت میں پناہ گزینوں کو گرفتار اور ملک بدرکرنے سے بچانے کے لیے ایک عارضی حکم میں توسیع پر غور کرنے کے لیے سماعت ہوئی ۔

 

ٹیگس