عالمی سیکیورٹی اقدام نے امریکا اور اسرائیل کو مشکل میں ڈال دیا ہے : حماس
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک رہنما نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی استحکام فورس کی تشکیل اور اس سے متعلق تحفظات نے امریکی حکومت اور غاصب صیہونی حکومت کو تعطل کا شکار بنا دیا ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک حماس کے رہنما محمد نزال نے الجزیرہ مباشر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت، جو کچھ دو سال کی نسل کشی کی جنگ میں حاصل نہیں کر سکی اب وہ دوسروں کے ذریعے حاصل کرنا چاہتی ہے۔حماس کے اس سینئر رہنما نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جن ممالک نے بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے انھوں نے اس فورس کے غاصب صیہونی حکومت کی پولیس فورس میں تبدیل ہونے کی کھلی مخالفت کی ہے۔
اس سلسلے میں تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بھی واشنگٹن میں غزہ امن کونسل کے نام نہاد اجلاس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سیاسی بیانات سے عملی اقدامات کی طرف جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
قاسم حازم نے گزشتہ مہینوں میں صیہونی حکومت کی بار بار کی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی پر عمل درآمد کے بعد کے تجربے سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت اس طرح کے موقف اور بیانات کو اس وقت تک اہمیت نہیں دے گی جب تک کہ اس پر حقیقی اور عملی دباؤ نہ ڈالا جائے۔