Feb ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۳:۵۵ Asia/Tehran
  • ہرممکن طریقے سے ایران کے ساتھ معاہدہ کریں گے: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ

متعدد بار تضاد بیانی کرنے والے امریکی صدر ایک پھر دعویٰ کیا ہے کہ ہم ہر ممکن طریقے سے ایران کے ساتھ معاہدہ تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

سحرنیوز/دنیا: انہوں نے صدارتی طیارے "ایئر فورس ون" پر صحافیوں کے ایک گروپ  کے درمیان تضا بنانی سے کام لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ایران کے ساتھ سفارت کاری جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں آئندہ 10 سے 15 دن کے اندر میں فیصلہ کریں گے اور وہ سجھتے ہیں کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے اتنا عرصہ کافی ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ "یا تو ہم ایران کے ساتھ معاہدہ ہوجائے یا ہم ایسے معاہدے تک پہنچ جائیں گے جو ہم چاہتے ہیں۔ میرے خیال میں زیادہ سے زیادہ 10 سے 15 دن کافی ہوں گے۔"

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: Facebook,X,instagram,tiktok,whatsappchannel

اپنے دعوؤں اور دھمکیوں کو دہراتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو "ان کے ساتھ بہت برا ہوگا"، لیکن انہوں نے اس کی کوئی وضاحت نہیں کی۔

 

ٹیگس