ہندوستان ؛ سماجوادی کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل، مرکزی حکومت سے فوری وضاحت کا مطالبہ
ہندوستان کی سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان اور امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل کے معاملے پر مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے فوری وضاحت طلب کی ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی صدر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر اس دن کیا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کیا امریکہ کے ساتھ ڈیل نے منہ پر مہر لگا دی ہے؟ یا تو صاف طور پر بتایا جائے کہ حقائق کیا ہیں یا پھر بیرونی مداخلت کے دعوؤں کو واضح طور پر مسترد کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سیاست نے کیا اب خودمختاری کو بھی گروی رکھ دیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت کھل کر اپنا موقف پیش کرے تاکہ کسی بھی طرح کی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو سکے اور عوام کو سچائی معلوم ہو۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے وقت ہندوستان کے گیارہ جیٹ طیارے گر گئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھاری ٹیرف کی دھمکی دے کر جنگ کو ٹالا گیا تھا اور حالات نہایت خطرناک ہو چکے تھے۔ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد ہندوستان کی سیاست میں ہلچل تیز ہوگئی ہے اور اپوزیشن جماعتیں مرکزی حکومت سے جواب طلب کر رہی ہیں۔