ایرانی ماہرین کی ایم ایس کے علاج میں اہم پیشرفت
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i307159-ایرانی_ماہرین_کی_ایم_ایس_کے_علاج_میں_اہم_پیشرفت
ایک ایرانی بائیولوجسٹ نے ایم ایس بیماری کا مقابلہ کرنے والی جین دریافت کر لی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • ایرانی ماہرین کی ایم ایس کے علاج میں اہم پیشرفت

ایک ایرانی بائیولوجسٹ نے ایم ایس بیماری کا مقابلہ کرنے والی جین دریافت کر لی ہے۔

ایرانی بائیولوجسٹ محمود صداقتی نے دو دیگر ڈاکٹروں کے ہمراہ گیارہ برس کی انتھک ریسرچ کے بعد ایک ایسی جین دریافت کر لی کہ جس کے ذریعے ایم ایس بیماری کا علاج کیا جا سکے۔
محمود صداقتی کا کہنا ہے کہ اس جین کی دریافت سے آئندہ چار برس میں ایم ایس بیماری کا یقینی طور پر علاج کرنا ممکن ہو جائے گا۔
ایم ایس ایک ایسی بیماری ہے کہ جس کی وجہ سے انسان کے بدن کا سسٹم کام کرنا بند کر دیتا ہے اور جسم کے تمام اعضا، اس بیماری سے متاثر ہو جاتے ہیں اور نتیجے میں انسان مفلوج اور جسم مردہ ہو جاتا ہے۔