حکمت صلوات
محمد و آل محمد پر صلوات کی حکمت اور اہمیت
صلوات : ایسی واحد دعا ہے جو ضرور مستجاب ہوتی ہے ۔
صلوات : اللہ کی طرف سے انسان کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے ۔
صلوات : جنت کا ایک تحفہ ہے ۔
صلوات : روح کو جِلا دیتی ہے ۔
صلوات : ایک عطر ہے جو انسان کے دہن کو مہکا دیتی ہے ۔
صلوات : جنت میں ایک نور ہے ۔
صلوات : پل صراط کا نور ہے ۔
صلوات : انسان کا شفیع ہے ۔
صلوات : ذکر الہی ہے ۔
صلوات : باعث کمال نماز ہے ۔
صلوات : باعث کمال دعا اور اس کی قبول کا سبب ہے ۔
صلوات : انسان کے تقرب کا باعث ہے ۔
صلوات : مرسل اعظم (ص) کو خواب میں دیکهنے کا راز ہے ۔
صلوات : آتش جہنم کے مقابل ایک ڈهال ہے ۔
صلوات : عالم برزخ اور قیامت میں انسان کی مونس و ہمدم ہے ۔
صلوات : جنت کا پروانہ ہے ۔
صلوات : انسان کو تینوں عالم میں محفوظ کرتی ہے ۔
صلوات : خداوند عالم کی طرف سے رحمت ہے' فرشتوں کی طرف سے گناہوں کو مٹانے والی' اور لوگوں کی جانب سے دعا ہے ۔
صلوات : روز قیامت برترین عمل ہے ۔
صلوات : قیامت کے دن میزان میں تولی جانے والی وزنی ترین چیز ہے ۔
صلوات : پسندیدہ ترین عمل ہے ۔
صلوات : آتش جہنم کو خاموش کرتی ہے ۔
صلوات : فقر و نفاق کو دور کرتی ہے ۔
صلوات : نماز کی زینت ہے ۔
صلوات : بہترین معنوی دوا ہے ۔
صلوات : گناہوں کو مٹاتی ہے ۔
* اللهم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرجهم *