May ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • ماہ خدا میں بندگان خدا کا خیال رکھیں

ماہ رمضان، ماہ ضیافت الٰہی میں دیگر بندگان خدا بالخصوص فقیر و نادار افراد کے ساتھ نیکی و انفاق کرنے پر بڑی تاکید کی گئی ہے۔

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے ماہ شعبان کے اپنے خطبے میں فرمایا کہ اے لوگو! ماہ رمضان کی بھوک اور پیاس سے روز قیامت کی بھوک پیاس کو یاد کرو اور فقرا و مساکین کو صدقہ دو۔

ماہ رمضان میں انفاق اور اطعام کی بڑی فضیلت ذکر ہوئی ہے۔ ایک حدیث شریف میں فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص ایک مومن کو افطار کرائے، وہ اس کے ایک سال کے گناہوں کا کفارہ شمار ہوتا ہے اور جو دو مومن کو افطار کرائے تو بہشت اُس پر واجب ہو جاتی ہے۔ (وسائل اشیعہ، ج۷، ص۱۰۱)

ایک اور حدیث میں امیر المومنین علی علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں: کھانا کھانا، بدن کی غذا ہے جبکہ کھانا کھلانا روح کی غذا ہے۔ (بحار الانوار، ج ۷۲)

ٹیگس