میٹھا کھانے کی عادت شخصیت کو کیسے متاثر کرتی ہے؟ نئی تحقیق
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i455200-میٹھا_کھانے_کی_عادت_شخصیت_کو_کیسے_متاثر_کرتی_ہے_نئی_تحقیق
کیا آپ کو میٹھا کھانا بہت زیادہ پسند ہے؟ تو یہ عادت فیصلہ سازی پر اثر انداز ہوتی ہے۔
(last modified 2026-08-16T08:19:02+00:00 )
Aug ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۳:۳۹ Asia/Tehran
  • میٹھا کھانے کی عادت شخصیت کو کیسے متاثر کرتی ہے؟ نئی تحقیق

کیا آپ کو میٹھا کھانا بہت زیادہ پسند ہے؟ تو یہ عادت فیصلہ سازی پر اثر انداز ہوتی ہے۔

سحرنیوز/صحت: یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

اس تحقیق میں بتایا گیا کہ میٹھی اشیا جیسے آئس کریم، ٹافی، چاکلیٹ اور کیک وغیرہ کا ذائقہ لوگوں کے فیصلے کرنے کے انداز پر اثر انداز ہوتا ہے۔

روس کی ایچ ایس ای یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ میٹھا کھانے کے شوقین افراد اکثر بلا سوچے سمجھے فیصلے یا انتخاب کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ایسے افراد ممکنہ طور پر خطرہ مول لینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور فوری طور پر انعام چاہتے ہیں اور طویل المعیاد نتائج کو مدنظر نہیں رکھتے۔

اس تحقیق میں 149 جوان افراد کو شامل کیا گیا اور ان کے کے میٹھے کی ترجیحات کا موازنہ کرکے ایسے کام کرائے گئے جن سے مضطرب رویوں کا تجزیہ کیا جاسکتا تھا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ میٹھا کھانے کے شوقین افراد چھوٹے مگر یقینی انعامات کا انتخاب کرتے ہیں جو فوری طور پر مل سکے جبکہ بڑے مگر تاخیر سے ملنے والے انعامات کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔

محققین کے مطابق غیر یقینی صورتحال سے بچنے کی خواہش سے عندیہ ملتا ہے کہ میٹھا کھانے کے شوقین افراد ہر چیز فوری حاصل کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے افراد کے مخصوص دماغی حصوں پر اثرات مرتب ہوتے ہیں جو غیر یقینی صورتحال اور خطرات کا تجزیہ کرتے ہیں جبکہ مزے کے احساس سے بھی جڑے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلیاں اضطرابی رویوں کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل فرنٹیئرز ان سائیکولوجی میں شائع ہوئے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel