کافی کی خوشبو سونگھیں اور تناؤ کم کریں! تحقیق میں دلچسپ انکشاف
آپ کو کافی پینا پسند ہو یا نہ ہو مگر محض اس کی مہک کو سونگھنے کا فائدہ دنگ کر دے گا۔
سحرنیوز/صحت: درحقیقت کافی کی مہک مزاج پر آپ کی توقعات سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
جرنل نیوٹریشنز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ کافی کی مہک تناؤ کو کنٹرول میں رکھنے اور مزاج کو خوشگوار بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
ویسے تو اس سے قبل بھی کافی پینے کے متعدد فوائد سامنے آچکے ہیں، مگر اس تحقیق میں اس مشروب کی مہک کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔
اس تحقیق میں 20 سے 29 سال کی عمر کے 20 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا۔
ان افراد کے جسمانی اور دماغی صحت کے پیمانوں کی جانچ پڑتال کافی کی مہک کو سونگھنے سے قبل اور بعد میں کی گئی۔
کافی کو ان افراد سے 50 سینٹی میٹر کی دوری پر بنایا گیا جبکہ ہر فرد کو 5 منٹ تک اس ماحول میں رکھا گیا۔
محققین نے ان افراد کے مزاج پر مرتب اثرات کے ساتھ ساتھ دل کی دھڑکن کی رفتار کو ای ای جی کے ذریعے جانچا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ کافی کی مہک سے مزاج خوشگوار ہوگیا جبکہ تناؤ، انزائٹی، الجھن، تھکاوٹ اور ڈپریشن کی علامات کی شدت گھٹ گئی۔
محققین نے بتایا کہ تحقیق کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ کافی کی مہک براہ راست ہمارے مزاج پر اثر انداز ہوتی ہے، تناؤ اور تھکاوٹ میں کمی آتی ہے، جس کی وجہ کا تعین ابھی تک نہیں ہوسکا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channe