روزانہ ایک سیب کھانے سے دماغی صحت کو کیسے فائدہ پہنچتا ہے؟
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i458138-روزانہ_ایک_سیب_کھانے_سے_دماغی_صحت_کو_کیسے_فائدہ_پہنچتا_ہے
ایسا کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ ڈاکٹر کو آپ سے دور رکھے۔
(last modified 2026-10-26T07:52:51+00:00 )
Oct ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • روزانہ ایک سیب کھانے سے دماغی صحت کو کیسے فائدہ پہنچتا ہے؟

ایسا کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ ڈاکٹر کو آپ سے دور رکھے۔

سحرنیوز/صحت: ایسا کس حد تک درست ہے، یہ ایک طویل بحث ہے مگر ایک سیب یا کسی بھی پھل کو روزانہ کھانا ڈپریشن اور انزائٹی کو ضرور آپ سے دور رکھ سکتا ہے۔

یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں ساڑھے 6 ہزار سے زائد بچوں اور نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا۔

ان کو 3 سال تک تحقیق کا حصہ بنائے رکھا گیا۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ روزانہ کسی بھی پھل کی اضافی مقدار کے استعمال سے ڈپریشن کی علامات سے متاثر ہونے کا خطرہ 13 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

اسی طرح انزائٹی ڈس آرڈرز کی علامات سے متاثر ہونے کا خطرہ 7 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت ہوا کہ میٹھے مشروبات جیسے سافٹ ڈرنکس کے زیادہ استعمال سے ڈپریشن اور انزائٹی سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

 

یہ خطرہ لڑکوں میں زیادہ مضبوط نظر آیا، خاص طور پر انزائٹی کا خطرہ زیادہ بڑھتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ غذائی انتخاب جسمانی صحت سے ہٹ کر اہم ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ ایک سیب کھانے سے ڈپریشن کی روک تھام ہو جاتی ہے یا سافٹ ڈرنکس انزائٹی کا باعث بنتی ہیں، دماغی صحت اس سے زیادہ پیچیدہ ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مگر ہم جو کچھ کھاتے ہیں وہ زندگی کا ایک حصہ ہوتا ہے اور دماغی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے، تو یہ نتائج بہت اہم ہیں۔

محققین کے مطابق ان نتائج سے جوان افراد میں دماغی امراض کی روک تھام میں مدد ملے گی جس کے لیے ضروری ہے کہ صحت کے لیے مفید غذاؤں کو رسائی کو زیادہ آسان بنانا چاہیے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channe