ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اجلاس
ایران اور پاکستان کے درمیان لسانی و ثقافتی ہماہنگی کے زیر عنوان منعقدہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیا -
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایران اور پاکستان کے درمیان لسانی و ثقافتی ہماہنگی کے زیرعنوان منعقدہ دو روزہ اجلاس جمعرات کو اختتام پذیر ہوا-
ایران و پاکستان کے درمیان لسانی و ثقافتی ہماہنگی کے موضوع پر منعقد ہونے والے اس اجلاس میں اساتذہ اور ثقافت و لسانیات سے دلچسپی رکھنے والی شخصیتوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان بے پناہ ثقافتی قربت اور نزدیکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے پاکستان میں فارسی زبان کے احیاء کا مطالبہ کیا-
پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں دو دن تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں ایران اور پاکستان کی پچیس علمی و ادبی شخصیتوں اور پروفیسروں نے شرکت کی اور اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے-
یہ اجلاس پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس اور ایران_ پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے فارسی تحقیقات کے تعاون سے منعقد ہوا-