کولکتہ: پاکستان نے پریکٹس میچ میں سری لنکا کو ہرا دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i216298-کولکتہ_پاکستان_نے_پریکٹس_میچ_میں_سری_لنکا_کو_ہرا_دیا
پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل اپنے واحد پریکٹس میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • کولکتہ: پاکستان نے پریکٹس میچ میں سری لنکا کو ہرا دیا

پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل اپنے واحد پریکٹس میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی ہے۔

سری لنکا کے خلاف پریکٹس میں پاکستان کی اس فتح میں جہاں محمد حفیظ نے شاندار ستر رن بنائے وہیں عماد وسیم نے بھی زبردست گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں-

پاکستان نے اس شاندار جیت سے ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے اپنا دم خم ظاہر کر دیا ہے-

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے اس پریکٹس میچ کے لئے بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے-

پاکستان کے کپتان شاہدآفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا-

پاکستان نے مقررہ بیس اووورں میں ایک سو ستاون رن بنائے جواب میں سری لنکا کی ٹیم ایک سو بیالیس رن ہی بنا سکی-