Jun ۰۵, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • فری اسٹائل کشتی کے ایشیائی مقابلوں میں ایران کی دوسری پوزیشن

ایران کی فری اسٹائل کشتی کی جونیئر ٹیم نے ایشیائی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

ایران کی فری اسٹائل کشتی کی جونیئر ٹیم، فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ہونے والے مقابلوں میں سونے کے چار اور کانسی کے دو تمغے حاصل کر کے دوسری پوزیشن پر رہی۔ ہندوستان اور ازبکستان کی فری اسٹائل کشی کی جونیئر ٹیموں نے بالترتیب پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیموں کی درجہ بندی میں ہندوستان کی ٹیم تریسٹھ پوائنٹ کے ساتھ پہلے، ایران کی ٹیم ستاون پوائنٹ اور سب سے زیادہ سونے کے تمغے حاصل کرنے پر دوسرے جبکہ ازبکستان اور قزاقستان کی ٹیمیں مشترکہ طور پر چھپن پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔

ایران کی فری اسٹائل کشتی کی جونیئر ٹیم نے گزشتہ برس میانمار میں ہونے والے ایشیائی مقابلےمیں چار سونے کے تمغے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

ٹیگس