Feb ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۳:۱۰ Asia/Tehran
  • کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ، ایرانی مندوب

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ کسی بھی حملے کا ٹھوس جواب دیا جائے گا۔

سحرنیوز/ایران:اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے ایک خط میں کہا کہ امریکی حکومت کسی بھی جارحیت کے غیر متوقع نتائج کی ذمہ دار ہوگی۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ  ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی  نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے سربراہ کوایک خط میں امریکہ کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کے نتائج سے خبردار کیا اور کہا: "حملے کی صورت میں، علاقے میں متخاصم ملک کے تمام اڈے، تنصیبات اور اثاثے ایران کے دفاعی ردعمل کے دائرے میں جائز اہداف تصور کیے جائیں گے۔ امریکہ کسی بھی غیر متوقع اور بے قابو نتائج کا مکمل اور براہ راست ذمہ دار ہوگا۔"

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok, whatsappchannel

اس خط کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے: "ہم کسی جنگ کا آغاز نہیں کریں گے لیکن اگر ایران  کے خلاف جارحیت کی گئی تو وہ ٹھوس انداز میں جواب دے گا اور علاقے میں متخاصم قوت کے تمام اڈے، تنصیبات اور اثاثے جائز اہداف تصور کیے جائیں گے۔"

 

ٹیگس