آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو چھے وکٹوں سے شکست دے دی
Jun ۰۶, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۸ Asia/Tehran
گیانا میں کھیلے گئے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو چھے وکٹوں سے شکست دے دی
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی اور اس کا یہ فیصلہ اس وقت صحیح ثابت ہو گیا جب ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چمپین ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن آسٹریلوی باولروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی - پوری اننگ میں ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی بلے باز آسٹریلوی بالروں کا سامنا نہ کر سکا اور یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف تینتیسویں اوور میں ہی ایک سو سولہ رن بنا کر آوٹ ہوگئی - جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا - یوں آسٹریلیا نے ایک بونس پوائنٹ بھی حاصل کیا -
عنوان فارسی: کرکٹ