ایران کی جوابی کارروائی جاری، 75ویں لہر میں کئی امریکی و صیہونی اہداف کو نشانہ بنایا گیا
وعدۂ صادق 4 کی پچہترویں لہر، یا فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے نعرہ کے ساتھ، اور شہداء جنرل علی محمد نائینی ( شہید ترجمان سپاہ پاسداران) اور حجت الاسلام خطیب ( شہید وزیر انٹیلیجنس ) کی یاد میں، صہیونی اور امریکی اہداف کے خلاف انجام دی گئی۔
سحرنیوز/ایران: اس کارروائی میں معلوماتی و آپریشنل یونٹس کی جانب سے کی گئی کے مطابق، مقبوضہ علاقوں میں صہیونی فوجیوں کے نئے ٹھکانے اور ان کی خفیہ نقل و حرکت کو نشانہ بنایا گیا۔
- الخرج میں واقع شہزادہ سلطان ایئربیس، جو ایران کے خلاف امریکی فضائی کارروائیوں کا مرکزی مقام سمجھا جاتا ہے، اسے بھی بیلسٹک میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا۔
سپاہ پاسداران نے امریکی اور صہیونی فوجیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مکمل طور پر ہماری رینج میں ہیں اور بستیوں میں ان کا چھپنا جیسے کہ عراد میں ایک بستی میں ان کا مخفی ہونا بھی انہیں محفوظ نہیں رکھ سکے گا، کیونکہ ان کی سرگرمیوں پر سپاہ کا دقیق کنٹرول برقرار ہے۔۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel