امریکہ میں ہاٹ ایئر بیلون کا حادثہ، 16 ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i239779-امریکہ_میں_ہاٹ_ایئر_بیلون_کا_حادثہ_16_ہلاک
امریکی ریاست ٹیکساس میں ہاٹ ایئر بیلون، آگ لگنے سے گر گیا جس کے باعث سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں ہاٹ ایئر بیلون کا حادثہ، 16 ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں ہاٹ ایئر بیلون، آگ لگنے سے گر گیا جس کے باعث سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔

 امریکی میڈیا نے ٹیکساس پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ  ہاٹ ایئربیلون کا یہ حادثہ ہفتے کے روز لاک ہارٹ سٹی کے قریب پیش آیا۔

ہاٹ ایئر بیلون میں سولہ افراد سوار تھے جن کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔