روسی وزیر دفاع کا ماسکو میں ایران کے ثقافتی اسٹال کا دورہ
Jul ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے ماسکو کی ایک نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس دفاع اور ثقافتی اسٹال کا معائنہ کیا ہے-
اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے یہ اسٹال ماسکو کے مضافاتی علاقے آلابینو کے کینٹ علاقے میں لگایا گیا ہے-
روسی وزیر دفاع نے ماسکو میں ایران کے فوجی اتاشی کرنل علی رضا نوجوان کے ساتھ مقدس دفاع سے متعلق لگائے گئے اسٹال کا معائنہ کیا-
روسی وزیر دفاع نے اس اسٹال میں موجود مختلف تصاویر اور خاص طور پر دفاع مقدس سے متعلق کتابوں اور تصویروں کو کافی دلچسپی سے دیکھا-
ماسکو کے مضافات میں الابینو کینٹ میں ایران کے علاوہ چین، قزاقستان، وینزوئیلا، صربیہ اور جمہوریہ آذربائیجان نے بھی اپنے اپنے ثقافتی اسٹال لگائے ہیں۔
ٹیگس