Oct ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹرائیلز کا انعقاد تیرہ اکتوبر کو ہو گا

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹرائیلز تیرہ اکتوبر کو ہوں گے۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ملائیشیا میں ہونے والے ایونٹ کی تیاری کے لیے پاکستان کی قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے اور ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائیلز تیرہ اکتوبر کو ہوں گے جبکہ اس سے پہلے پاکستان سینئر اور جونئیر ہاکی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز آٹھ سے دس اکتوبر تک کھیلی جا ئے گی۔ واضح رہے کہ  پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم بیس سے تیس اکتوبر ایشین چیمپئنز ٹرافی اور جونئیر ٹیم اکتیس اکتوبر سے چھ نومبر تک ملائیشیا میں جوہر کپ میں حصہ لے گی ۔

 

ٹیگس