Oct ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • محمد رسول اللہ (ص) فلم کی نمائش، اس بار ترکی کے بڑے پردے پر

ترکی میں ایران کے مشہور ہدایتکار مجید مجیدی کی فلم محمد رسول اللہ (ص) کا زبردست استقبال کیا گیا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، مجید مجیدی کی فلم محمد رسول اللہ جمعہ اٹھائیس اکتوبر سے ترکی کے تین سو سنیما ہالوں میں پیش کی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فلم بدھ کے روز ترکی کی ثقافتی شخصیات، مذہبی رہنماؤں اور دسیوں اداکاروں اور ہدایتکاروں کے سامنے بھی پیش کی گئی تھی جس پر انتہائی مثبت ردعمل سامنے آیا۔

اس فلم کے بعض غم ناک حصوں کو دیکھنے کے بعد تماشہ بیں افراد بے اختیار آنسو بہانے لگے۔ واضح رہے کہ ترکی میں اس فلم کو بڑے پردے پر لانے کے لئے اس کی مکمل ڈبنگ کی گئی اور اس کے علاوہ انگریزی زبان  کے سب ٹائیٹل بھی پیش کئے گئے۔ واضح رہے کہ دسیوں ترک ٹی وی چینلوں نے بھی افتتاحی شو کو مکمل طور پر کوریج دی ہے۔

محمد رسول اللہ فلم کے ہدایتکار مجید مجیدی نے کہا کہ یہ فلم تمام عالم اسلام سے متعلق ہے اور اس کا ہدف مسلمانوں کے مابین اتحاد قائم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد اسلامی اور غیراسلامی ممالک سے اس فلم کو خریدنے کی درخواست موصول ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ محمد رسول اللہ (ص) فلم میں ، رسول اکرم (ص) کی حیات طیبہ کے شروع کے سات سال کی منظر کشی کرنے کی کوشش گئی ہے۔