جاپان: ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے نو میڈل حاصل کئے
جاپان کے نوجوانوں کے عالمی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے اب تک نو طمغے حاصل کرلئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ان مقابلوں میں ایران کے احمد احمد نژاد نے تین میڈل حاصل کئے۔ انہوں نے ایک سو سینتیس کلوگرام کا وزن اٹھا کر طلائی طمغہ اپنے نام کرلیا۔ جبکہ قزاقستان کا کھلاڑی دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ ستتر کلوگرام کی کیٹیگری میں ایران کے تقی آقازادے نے ایک سو چونتیس کلوگرام کا وزن اٹھا کر برونز میڈل جبکہ کلین اینڈ جرک مقابلوں میں ایک سو بہتر کلوگرام کا وزن اٹھا کر طلائی طمغہ حاصل کرلیا۔ ان مقابلوں میں احمد نژاد ایک سو باسٹھ کلوگرام اٹھا کر دوسری پوزیشن پر پہنچے۔ مجموعی طور پر تقی آقازادے نے تین سو چھے کلوگرام کا ریکارڈ قائم کیا جس پر انہیں ایک اور گولڈ میڈل سے نوازا گیا اور احمد احمد نژاد نے بھی دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ ایران کے ہی محمد معیّدی آملی نے پچاسی کلوگرام کی کیٹیگری کے اسنیچ مقابلے میں سلور میڈل جبکہ کلین اینڈ جرک میں ایک سو ساٹھ کلوگرام کا وزن اٹھا کر طلائی طمغے تک رسائی حاصل کرلی۔ انہیں مجموعی ریکارڈ کے لئے بھی طلائی طمغہ پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ مقابلے گیارہ نومبر کو شروع ہوئے تھے اور پندرہ نومبر تک جاری رہیں گے۔