فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں ایرانی ٹیم فتح سےقریب
ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں جاری 45ویں بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں ایرانی ٹیم آٹھویں فتح کےقریب ہے
اسلامی جمہوريہ ايران كي پہلوانوں كی ٹيم ، جمعہ كے روز اپنے منگوليا كے حريفوں كو شكست دے كر فائنل مرحلے ميں پہنچ گئی اوران مقابلوں كا آج بروز جمعہ اختتام ہوگا.
ايرانی كشتی ٹيم كے پہلوانوں نے منگوليا كے 3 پہلوانوں كے ساتھ مقابلہ كركے شاندار كاركردگی كا مظاہرہ كيا.
تفصيلات كے مطابق، 45ويں بين الاقوامي فری اسٹائل كشتی کے مقابلے ايرانی صوبے كرمانشاہ ميں منعقد ہو رہے ہیں جن ميں اسلامی جمہوريہ ايران، روس، تركی، امريكہ، جارجيا، جمہوريہ آذربائيجان، ہندوستان اور منگوليا كی ٹيميں شريك ہيں.
ان مقابلوں ميں شريك ٹيموں كو دو گروپوں ميں تقسيم كيا گيا ہے، پہلے گروپ ميں روس، امريكہ، جمہوريہ آذربائيجان اور جارجيا كے پہلوانوں شامل ہيں جبكہ دوسرے گروپ ميں اسلامی جمہوريہ ايران، تركی، ہندوستان اور منگوليا كی ٹيميں ایک دوسرے كے آمنے سامنے ہيں.
اسلامی جمہوريہ ايران كي پہلوانوں كي ٹيم نے اب تك ان مقابلوں ميں سات دفعہ فتح اور 11 مرتبہ دوسری پوزيشن حاصل كی ہے.
ايراني پہلوانوں نے 2014، 2015 اور 2016 ميں امريكی رياست لاس اينجلس ميں منعقدہ عالمی مقابلوں ميں مسلسل تين بار كميابی كے جھنڈے گاڑے.