Mar ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران کی بیچ فٹبال ٹیم ایشیائی مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی

ایران کی بیچ فٹبال ٹیم جاپان کو ہرا کر ایشیائی مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

ملائیشیا میں ہونے والے ایشیائی مقابلوں میں ایران کی بیچ فٹبال ٹیم نے جاپانی ٹیم کو چھے آٹھ سے شکست دے دی۔
اس فتح کے بعد ایران کی بیچ فٹبال ٹیم، سن دوہزار سترہ کے بیچ فٹبال کے عالمی مقابلوں کے لیے بھی منتخب ہوگئی ہے۔
ایشیائی مقابلوں کے فائنل میں ایران کا مقابلہ متحدہ عرب امارت سے ہوگا۔
متحدہ عرب امارت کی ٹیم لبنان کو ہرا کر ایشیائی بیچ فٹبال کے فائنل میں پہنچی ہے۔
بیچ فٹبال کے ایشیائی مقابلوں کی تیسری پوزیشن کے لیے جاپان اور لبنان کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل صف آرائی کریں گی۔
ایشیائی مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں، امریکہ میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں شرکت کی حقدار ہوں گی جو ستائیس اپریل سے باھاما کے ساحل پر منعقد ہوں گے۔

ٹیگس