Feb ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • بحری بیڑے سے زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہیں جو اسے سمندر میں غرق کرسکتے ہیں: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ تم یہ کہہ رہے ہو کہ ہم نے ایران کی طرف بحری بیڑے بھیجے ہیں ، اگرچہ یہ بحری بیڑہ خطرناک ہے لیکن اس سے زیادہ خطرناک ہمارے وہ ہتھیار ہیں جو ان کو سمندر میں غرق کر دیں گے-

سحرنیوز/ایران:     رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سترہ فروری انیس سواناسی میں صوبہ مشرقی آذربائیجان کے عوام کے قیام کی سالگرہ کی مناسبت سے مختلف طبقات سے خطاب کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے اس خطاب میں فرمایا کہ امریکہ کے صدر مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ہماری فوج دنیا کی سب سے مضبوط فوج ہے لیکن دنیا کی سب سے مضبوط فوج بھی کبھی ایسا تھپڑ کھا سکتی ہے کہ دوبارہ کھڑی نہ ہو سکے۔ وہ مسلسل کہتے ہیں کہ ہم نے ایران کی طرف بحری بیڑے بھیجے ہیں۔ ٹھیک ہے، بحری بیڑا یقیناً ایک خطرناک چیز ہے، لیکن اس سے زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہے جو اس جہاز کو سمندر کی تہہ میں غرق کر سکتا ہے-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی صدر نے اپنی ایک حالیہ تقریر میں کہا کہ سینتالیس برس سے امریکہ، اسلامی جمہوریہ کو ختم نہیں کر سکا اور اس بات کی شکایت انہوں نے اپنے عوام سے کی۔ سینتالیس برس سے اسلامی جمہوریہ کو ختم نہ کر سکنے کا ٹرمپ یہ اعتراف ایک اہم اعتراف ہے اور میں کہتا ہوں کہ تم بھی یہ کام نہیں کر سکو گے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ‌ای نے آج صبح مشرقی آذربائیجان کے عوام سے خطاب میں کہا کہ گذشتہ جنوری کے واقعات میں بہائے گئے خون پر قوم غمزدہ اور سوگوار ہے۔

 

آپ نے فرمایا کہ جو خون ناحق زمین پر بہایا گیا ہم اس پر سوگوار ہیں۔ وہ لوگ جو دھوکے میں آ گئے، سادگی دکھائی اور ہنگامہ کرنے والوں کے ساتھ ہو لیئے، میں کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بھی ہم میں سے ہیں۔ وہ بھی ہمارے اپنے ہیں۔ ان میں سے بعض بعد میں پشیمان ہوئے، بعض نے مجھے خط لکھا کہ ہم اس دن سڑک پر آئے تھے اور ایسا اور ویسا کیا، ہمیں معاف کر دیں۔ وہ جیل میں نہیں تھے، آزاد تھے۔ انہوں نے اس غلطی پر پشیمانی ظاہر کی ۔ ان میں سے جو مارے گئے انہیں بھی حکام نے شہید قرار دیا، یہ درست اقدام تھا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس طرح مرنے والے افراد کا دائرہ جنہیں ہم شہید شمار کرتے ہیں وسیع ہے۔ ہنگامے کے سرکردہ عناصر اور وہ لوگ جنہوں نے دشمن سے پیسہ یا اسلحہ لیا، ان کے علاوہ باقی سب، چاہے وہ امن کے محافظ ہوں یا وہ افراد جو چند قدم ہنگامہ کرنے والوں کے ساتھ چلے، سب ہمارے فرزند ہیں۔ ہم ان کے لیے رحمت اور بخشش کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے غلطی کی، اللہ تعالیٰ ان کی غلطی معاف فرمائے۔

 

ٹیگس