کراٹے کے عالمی مقابلے میں ایران کی دوسری پوزیشن
Mar ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
ایرانی خواتین اور مردوں کی کراٹے کی ٹیم نے، عالمی مقابلوں میں چھیالیس تمغے حاصل کئے ہیں۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والے کراٹے کے عالمی مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین اور مردوں کی ٹیم چھیالیس رنگ برنگے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ایران کی کراٹے کی ٹیم نے سونے کے آٹھ چاندی کے چار اور کانسی کے انتیس تمغے حاصل کئے۔کراٹے کے عالمی مقابلوں میں، آذربائیجان نے پہلی جبکہ سعودی عرب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کراٹے کے عالمی مقابلے، گیار ہ اور بارہ مارچ کو جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہوئے جن میں ترکی، سعودی عرب، روس ، یوکرین، قزاقستان، سلوواکیہ، جارجیا، آذر بائیجان اور ایران کے تین سو ساٹھ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔