Jan ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیر خارجہ کی باتیں مداخلت پسندانہ، اشتعال انگیز اور جھوٹی: باکو میں ایرانی سفارت خانہ

باکو میں ایرانی سفارت خانے نے غاصب صیہونی وزیر خارجہ کے دورۂ آذربائیجان کے موقع پر ان کی باتوں کو مداخلت پسندانہ، اشتعال انگیز اور جھوٹ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے باضابطہ بیان میں آیا ہے کہ ایسی حکومت کا نمائندہ جس کا نام قتل، غیرقانونی قبضے اور فلسطینی عوام کی نسل کُشی سے جُڑا ہوا ہو اور خواتین اور بچوں کی نسل کُشی، انسانیت سوز جرائم، سرکاری دہشت گردی اور اپرتھائيڈ کے نام سے اسے پہچانا جاتاہو، اسے قانونی اور اخلاقی لحاظ سے دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات یا انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے کا ذرہ برابر بھی حق حاصل نہیں ہے۔

ایران کے سفارت خانے کے بیان میں جمہوریہ آذربائیجان کے دورے کے موقع پر صیہونی وزیر خارجہ کی باتوں کو مکارانہ قرار دیا گیا ہے جس کی مدد سے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کی پردہ پوشی کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔

اس بیان میں جمہوریہ آذربائیجان کی جانب سے ایک غیرقانونی اور مجرم حکومت کو جھوٹے دعوے اور بےبنیاد و جھوٹی باتیں کرنے کا موقع فراہم کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایران کے سفارت خانے کے بیان میں آیا ہے کہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے عوام کے درمیان گہرے، تاریخی اور اٹوٹ تعلقات ہیں اور انہیں محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ صیہونی حکومت کی فتنہ انگیزی اور مداخلت پسندی کی جانب سے ہوشیاری برتی جائے کیونکہ صیہونی حکومت تہران اور باکو کے تعلقات کو خراب کرنے اور خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام پھیلانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے پیر کے روز باکو میں جمہوریہ آذربائیجان کے حکام کے ساتھ مشترکہ پریس کا نفرنس کے دوران ایران کے داخلی حالات اور اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے بارے میں جھوٹے دعوے اور مداخلت پسندانہ باتیں کی تھیں۔

 

ٹیگس