ایرانی کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی
قزاقستان كے كازانف كپ كے مقابلوں ميں ايرانی ايتھليٹ ٹيم نے شاندار كاركردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ايرانی ايتھليٹ ٹيم نے قزاقستان كے كازانف كپ ايتھليٹ كے مقابلوں ميں شاندار كاركردگی كا مظاہرہ كرتے ہوئے سونے کے 3 چاندی کے 2 اور کانسی کے 4 تمغے حاصل كئے ۔
ايتھليٹ فيڈريشن كے مطابق، قزاقستان كے كازانف كپ ايتھليٹس كے مقابلوں ميں ايرانی ٹيم نے حصہ ليا ۔ ايرانی كھلاڑیوں ميلاد سياراور كيوان قنبرزاده نے 110 ميٹرکے مقابلوں ميں پہلی پوزشين حاصل كرتے ہوئے اور ان مقابلوں كا پہلا سونے كا تمغہ اپنے نام كر ليا۔
100 اور 1500 ميٹررکاوٹوں والی دوڑ کے مقابلوں ميں دو ايرانی كھلاڑيوں رضا قاسمی اور حسين كيهانی نے چاندی كا تمغہ اپنے نام كر ليا۔
علی ثمری ، رضا ملک پور، علی خديوراوروحيد صديق نے ان مقابلوں میں كانسی كے تمغے حاصل کئے ۔
یہ مقابلے قازقستان ميں دو دن تک جاری رہيں گے۔