ایران کی جونیئر کراٹے ٹیم کے لیے ایشیائی چمپیئن کا اعزاز
ایران کی کراٹے ٹیم نے قزاقستان میں ہونے والے ایشیائی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے چمپئین شپ جیت لی ہے۔
ایران کی جونیئر بوائز کاتہ ٹیم نے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں جمعے کو ہونے والے کراٹے کے فائنل مقابلوں میں ملائیشیا کی ٹیم کو چار ایک سے شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
لڑکیوں کے سیکشن میں بھی ایران کی جونیئر گرلز کاتہ ٹیم نے ملائیشیا کی ٹیم کو چار ایک سے ہراکر سونے کا تمغہ ایران کے نام کرلیا۔
کاتہ کے انفرادی مقابلوں میں بھی ایران کی نمائندہ نے ملائیشیا کی کھلاڑی کا جم کر مقابلہ کیا اور اسے تین دو سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔
بوائز کے انفرادی مقابلوں میں بھی ایران کے نمائندے نے جاپان کھلاڑی کا مقابلہ کیا اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
کراٹے کے ایشیائی مقابلوں کے فائنل میں ایران کی ٹیم نے مجموعی طور پر سونے کی تین، چاندی کا ایک اور کانسی کے چار تمغے حاصل کیے۔