ایران کی ٹیم فٹبال ایشین کپ کے سیمی فائنل میں
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i342903-ایران_کی_ٹیم_فٹبال_ایشین_کپ_کے_سیمی_فائنل_میں
اسلامی جمہوریہ ایران نے ایشین کپ فٹبال کے کواٹر فائنل میں چین کو تین صفر سے شکست دے دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران کی ٹیم فٹبال ایشین کپ کے سیمی فائنل میں

اسلامی جمہوریہ ایران نے ایشین کپ فٹبال کے کواٹر فائنل میں چین کو تین صفر سے شکست دے دی۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے محمد بن زائد  اسٹیڈیم میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب  کھیلے گئے ایشین کپ فٹبال کے کواٹر فائنل میچ میں ایران کی قومی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی اور سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا-

میچ کے پہلے ہاف میں مہدی طارمی اور سردار آزمون نے گول کئے جبکہ دوسرے ہاف میں کریم انصاری فر نے ایران کی جانب سے تیسرا گول کیا-

اب سیمی فائنل میں ایران کا مقابلہ جاپان سے ہو گا- ایران اب تک تین بار فٹبال کا ایشین کپ جیت چکا ہے- فٹبال کی درجہ بندی میں بھی ایران ایشیا میں پہلے نمبر پر ہے-