ٹاپ ایٹ اسکواش کھلاڑیوں میں ایران بھی شامل
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i347127-ٹاپ_ایٹ_اسکواش_کھلاڑیوں_میں_ایران_بھی_شامل
ایرانی خاتون دنیا کے 8 بہترین اسکواش کھلاڑیوں میں شامل ہوگئیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۵:۴۶ Asia/Tehran
  • ٹاپ ایٹ اسکواش کھلاڑیوں میں ایران بھی شامل

ایرانی خاتون دنیا کے 8 بہترین اسکواش کھلاڑیوں میں شامل ہوگئیں۔

عالمی اسکواش فیڈریشن کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق، اسکواش کی خاتون ایرانی کھلاڑی نیکی شمیرانی، دنیا کی 8 ویں پوزیشن پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اپریل 2019 میں عالمی اسکواش فیڈریشن کی درجہ بندی میں خاتون ایرانی کھلاڑی نیکی شمیرانی، دنیا کے 8 بہترین انڈر17 اسکواش کھلاڑیوں میں شامل ہو گئیں۔

شمیرانی اس سے قبل عالمی اسکواش فیڈریشن کی درجہ بندی میں 15 ویں پوزیشن پر تھیں۔

انہوں نے 2018ء میں یورپ اسکواش فیڈریشن کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

خاتون ایرانی کھلاڑی نے 2017 میں فرانس میں منعقدہ france junior مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیاتھا۔