فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کے 2 طلائی تمغے
Jan ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
ایرانی پہلوانوں نے اٹلی میں منعقدہ عالمی فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں سونے کے2 تمغے جیت لیے۔
ایرانی کھلاڑیوں محمدحسین محمدیان اور امیرحسین زارع نے اٹلی کے شہر روم میں کھیلے جانے والے بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں 97 اور 125 کلوگرام کی کیٹیگری میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے 2تمغے اپنے نام کر لیے.
محمدیان اور زارع نے ان مقابلوں کے فائنل میں اپنے روسی حریفوں کو 9-0 اور 5-3 سےہرا کر دو طلائی تمغے حاصل کیے.
قابل ذکر ہے کہ ورلڈ ریسلنگ ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں اٹلی کے بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں محمد حسین محمدیان اور امیر حسین زارع کی اعلی کارکردگی کو سراہا ہے۔