ایرانی کھلاڑی لژیونر آف ویک کے طور پر منتخب
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i387053-ایرانی_کھلاڑی_لژیونر_آف_ویک_کے_طور_پر_منتخب
ایران کے لیجنڈ فٹبال کھلاڑی کو ایشیا کا بہترین لژیونر منتخب کرلیا گیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
  • ایرانی کھلاڑی لژیونر آف ویک کے طور پر منتخب

ایران کے لیجنڈ فٹبال کھلاڑی کو ایشیا کا بہترین لژیونر منتخب کرلیا گیا۔

ایشیائی کھلاڑیوں کی درجہ بندی کے انتخاب کے لیے شائقین کے درمیان کرائے جانے والے سروے کے مطابق یورپی کلب میں کھیلنے والے ایرانی کھلاڑی مہدی طارمی چونسٹھ فی صد ووٹ حاصل کر کے پورے ایشیا کے لژیونر آف دی ویک منتخب ہو گئے۔

آسٹریا کے سن پولٹن کلب میں کھیلنے والے ایک اور ایرانی کھلاڑی رضا اسدی اکیاون فیصد رائے دھندگان کی حمایت سے دوسرے جبکہ جنوبی کوریا کے لی کانگ تیسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ لژیونر ایسے کھلاڑیوں کو کہا جاتا ہے جو اپنی ٹیم کے علاوہ کسی دوسری ٹیم کے لیے بھی کھیل رہا ہو۔