ورلڈ کپ کوالیفائی میج ، ایران آج کمبوڈیا کا مقابلہ کرے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i387722-ورلڈ_کپ_کوالیفائی_میج_ایران_آج_کمبوڈیا_کا_مقابلہ_کرے_گا
ایران کی قومی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کھیلے جارہے آخری کوالیفائنگ میچ میں کمبوڈیا کا مقابلہ کرے گی۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
  • ورلڈ کپ کوالیفائی میج ، ایران آج کمبوڈیا کا مقابلہ کرے گا

ایران کی قومی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کھیلے جارہے آخری کوالیفائنگ میچ میں کمبوڈیا کا مقابلہ کرے گی۔

ایران اور کمبوڈیا کے درمیان یہ میچ تہران کے وقت کے مطابق شام سات بجے، بحرین کے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ میچ ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے لیے انتہائی اہم ضرور ہے تاہم اس کے نتیجے کا کمبوڈیا کو خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوگا۔

اس سے پہلےتہران کے آزادی اسٹڈیم میں کھیلے گئے فرسٹ لیگ میچ میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے کمبوڈیا کو چودہ گول سے شکست دی تھی۔ایران کو اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے لیے یہ میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔

انڈیکس کے مطابق ، عراق اور ایران چھے میچوں کے بعد چودہ اور بارہ پوائنٹ کے ساتھ اپنے گروپ میں پہلے اور دوسرے نمبر ہیں جبکہ بحرین تیسرے نمبر پر ہے۔