پیرا اولمپک کے ایرانی کھلاڑیوں کا پہلا گروہ ٹوکیو پہنچ گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i391702-پیرا_اولمپک_کے_ایرانی_کھلاڑیوں_کا_پہلا_گروہ_ٹوکیو_پہنچ_گیا
ایران کے پیرا اولمپک کھلاڑیوں کا پہلا دستہ ٹوکیو ایئرپورٹ پہنچ گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • پیرا اولمپک کے ایرانی کھلاڑیوں کا پہلا گروہ ٹوکیو پہنچ گیا

ایران کے پیرا اولمپک کھلاڑیوں کا پہلا دستہ ٹوکیو ایئرپورٹ پہنچ گیا۔

ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ ایرانی کھلاڑیوں کا یہ دستہ جمعے کو ٹوکیو ایئرپورٹ پہنچا۔اس دستے میں مختلف کھیلوں سے متعلق بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔

پیرا اولمپک مقابلوں میں ایران کے قافلے میں مجموعی طور پر ایک سو چھبیس افراد شامل ہیں جن میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے باسٹھ کھلاڑی موجود ہیں۔ایران کے یہ کھلاڑی دس مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ یہ مقابلے چوبیس اگست سے پانچ ستمبر تک ٹوکیو میں منعقد ہوں گے۔