Jan ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران کی ہینڈ بال ٹیم نے سعودی عرب کو شکست دی

ایران کی قومی ہینڈ بال ٹیم نے ایشیائی چمپئین شپ کے مقابلے میں اپنے حریف سعودی عرب کو شکست دی۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ہینڈ بال ٹیم ، کل ایشیائی چمپئین شپ کے مقابلوں کے اپنے تیسرے اور اہم میچ میں اپنے حریف سعودی عرب کو 20 کے مقابلے میں 24 سے شکست دیکر گروپ بی میں پہلے نمبر پر آ گئی۔

اس سے قبل اپنے دو میچوں میں ایران کی ٹیم نے آسٹریلیا اور ہندوستان کو شکست دی تھی۔

مقابلوں کا دوسرا مرحلہ کل 22 جنوری سے شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ مردوں کے 20 ویں ایشیائی مقابلے 16 ٹیموں کی شرکت سے سعودی عرب کے شہر دمام میں منگل کے روز سے شروع ہوئے۔

ٹیگس